12 اکتوبر 2013 - 20:30
تل ابیب میں ایک اور صہیونی کی خود سوزی

صہیونی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ایک اور صہیونی نے خود کشی کا اقدام کیا ہے۔

ابنا: اسرائیل کے ٹیلیویژن کے حوالے سے فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نے رپورٹ کی دی ہے کہ ایک پچپن سالہ صیہونی نے تل ابیب میں خود سوزی کے ذریعے خودکشی کرنے کا اقدام کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس صہیونی کے اس اقدام کی وجہ کا پتہ لگانے  اور اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونیوں کی جانب سے خود کشی کے اقدامات، غاصب صہیونی حکام  کیلئے پیچیدہ مسائل میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی اقتصادی و سماجی صورت حال، بحرانی ہونے کے ترجمان ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں خود سوزی کے ذریعے خود کشی کا اقدام سب سے پہلے موشہ سلمان نامی ایک صہیونی نے کیا تھا جس نے سماجی طور پر مقبوضہ فلسطین کے غیر محفوظ اور بحرانی  حالات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جان دیدی تھی جس کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔  

.......

/169